- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
روسی شہر میں پُراسرار دھماکے، 3 افراد ہلاک
ماسکو: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر میں ہونے والے ایک پُراسرار دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی شہر بیلگوروڈ میں اچانک خوفناک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2 گھروں میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بیلگورود ریجن کے گورنر ویاچیسلوف گلادکوف کا کہنا ہے کہ شہر میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں 11 اپارٹمنٹس، عمارتوں اور 39 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 5 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بیلگوروڈ کے گورنر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے روس پر جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بموں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی فضائیہ نے 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم گرائے تاہم اس سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔