روسی شہر میں پُراسرار دھماکے، 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
دھماکے سے دو گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، فوٹو: ٹوئٹر

دھماکے سے دو گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، فوٹو: ٹوئٹر

 ماسکو: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر میں ہونے والے ایک پُراسرار دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی شہر بیلگوروڈ میں اچانک خوفناک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2 گھروں میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بیلگورود ریجن کے گورنر ویاچیسلوف گلادکوف کا کہنا ہے کہ شہر میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں 11 اپارٹمنٹس، عمارتوں اور 39  گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 5 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بیلگوروڈ کے گورنر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے روس پر جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بموں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی فضائیہ نے 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم گرائے تاہم اس سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔