- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
چھوٹے قد کی وجہ سے مشہور گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن16کا حصہ ہوں گے
ممبئی: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج 1 اکتوبر سے بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سولہویں سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے آج اس شو کا رنگارنگ پریمئیر دکھایا جائے گا جس میں شو میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو متعارف کروایا جائے گا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن کے پہلے کھلاڑی عبدو روزک کا علان کیا تھا جوکہ اپنے چھوٹے قد اور بہترین گلوکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
شو کی لانچنگ کی تقریب پر سلمان خان نے عبدو روزک کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘وہ ہندی زیادہ اچھی بولنا یا سمجھنا نہیں جانتے لیکن وہ ہندی گانے گاتے ہیں’۔
بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو میں حصہ لیتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبدو روزک نے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا’۔
یاد رہے 19 سالہ عبدو روزک کو دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جاتا ہے ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے اور وہ گلوکاری کی دنیا میں سب سے چھوٹے قد والے گلوکار کے نام سے مشہور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔