- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
بن بلائے شادی کا کھانا کھانے پر طالبعلم کو برتن دھونے پڑ گئے، ویڈیو وائرل
نئی دہلی: بھارت میں بن بلائے شادی کا مہمان بن کر کھانا کھانے والے طالب علم کو بطور سزا برتن دھونا پڑ گئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایم بی اے کا طالب علم بن بلایا مہمان بن کرکھانا کھانے ایک شادی میں پہنچ گیا۔ شادی کی تقریب کے منتظمین کو جب پتا چلا کہ وہ نہ دلہن اور نہ دلہا والوں کا مہمان ہے بلکہ کوئی اجنبی ہے تو انہوں نے بطور سزا طالب علم سے برتن دھلوائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علم کو برتن دھوتے اور ویڈیو بنانے والے کو سوال جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص کے سوال پر طالب علم نے بتایا کہ وہ مقامی تعلیمی ادارے کے ہوسٹل میں مقیم ہے۔ برتن دھونے سے متعلق طالب علم کا کہنا تھا کہ کھانا کھایا ہے تو برتن تو دھونے پڑیں گے۔
MP : शादी में बिना बुलाए खाना खाने पहुंचा MBA का छात्र, लोगों ने युवक से धुलाए बर्तन pic.twitter.com/mAmkrDpvKi
— News24 (@news24tvchannel) December 1, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے طالب علم کو کھانے کھانے پر سزا دینے کیخلاف غصے کا اظہارکیا اور اسے انسانیت سے گری ہوئی حرکت قرار دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔