- تیزگام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون ایوان میں پیش کردیا
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
- جاپان میں ریکونز نے تباہی مچادی
- ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی
- احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ
- کراچی ؛ بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
- عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈا تھا
- ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت
- چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم
- شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد
- سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
- موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بگ باس 17 کے فاتح قرار
ممبئی: بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کا ٹائٹل بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر 2023 سے بگ باس 17 کا آغاز ہوا تھا، جس کی میزبابی بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کررہے تھے اور گزشتہ روز 28 جنوری کو اس ریئلیٹی شو کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی تھے، ان ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں سے صرف منور فاروقی اور ابھیشیک کمار ہی ٹاپ 2 میں پہنچ سکے۔
سلمان خان نے جب بگ باس 17 کے فائنل میں ٹاپ 2 کنٹیسٹنٹ منور فاروقی اور ابھیشیک کمار کا اعلان کیا تو سب کو یہی لگ رہا تھا کہ ابھیشیک کے سر ہی بگ باس 17 کا تاج سجے گا کیونکہ شو میں منور فاروقی تنازعات کا شکار رہے۔
شو کے میزبان سلمان خان نے بگ باس 17 کے فاتح کے طور پر جب منور فاروقی کا نام لیا تو سب حیران رہ گئے، اس طرح منور فاروقی نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی کو بگ باس کی ٹرافی، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک قیمتی کار ملی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔