بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بگ باس 17 کے فاتح قرار

ویب ڈیسک  پير 29 جنوری 2024
منور فاروقی کو بگ باس کی ٹرافی، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک قیمتی کار ملی : فوٹو : بھارتی میڈیا

منور فاروقی کو بگ باس کی ٹرافی، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک قیمتی کار ملی : فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کا ٹائٹل بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر 2023 سے بگ باس 17 کا آغاز ہوا تھا، جس کی میزبابی بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کررہے تھے اور گزشتہ روز 28 جنوری کو اس ریئلیٹی شو کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی تھے، ان ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں سے صرف منور فاروقی اور ابھیشیک کمار ہی ٹاپ 2 میں پہنچ سکے۔

سلمان خان نے جب بگ باس 17 کے فائنل میں ٹاپ 2 کنٹیسٹنٹ منور فاروقی اور ابھیشیک کمار کا اعلان کیا تو سب کو یہی لگ رہا تھا کہ ابھیشیک کے سر ہی بگ باس 17 کا تاج سجے گا کیونکہ شو میں منور فاروقی تنازعات کا شکار رہے۔

bigg1

شو کے میزبان سلمان خان نے بگ باس 17 کے فاتح کے طور پر جب منور فاروقی کا نام لیا تو سب حیران رہ گئے، اس طرح منور فاروقی نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی کو بگ باس کی ٹرافی، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک قیمتی کار ملی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔