عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اورغزل گائیک راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی بیٹی ماہین خان کی وائرل شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جو کل رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔
چند روز قبل ماہین خان کا نکاح لاہور میں منعقد ہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں ہوا، اس اہم خاندانی موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کا خاندان بے حد خوش نظر آیا۔

لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے ماہین خان کے کپڑوں کو لے کر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اب ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، اس نجی تقریب میں خاندان کے لوگوں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دلہن نے گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی زیب تن کی ہوئی تھی جس پر مدھم سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی جب کہ ساتھ میں نیٹ کا دوپٹہ لیا ہوا تھا۔

مہندی کی لہنگے میں ماہین خان نہایت نفیس اور دلکش لگ رہی ہیں جب کہ ان کے دولہا نے ہلکی کڑھائی والا پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، معروف گلوکار وارث بیگ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔