- وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاپوا نیو گنی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق
- خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا
- کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق
- خوش رہیں، سلامت رہیں؛ مودی کا عید پر پیغام
- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت پھر پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کرنے لگا
![بھارتی منسٹر پھر کھیل میں سیاست کو لے آئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)](https://c.express.pk/2024/04/2626787-pakvind-1712389514-480-640x480.jpg)
بھارتی منسٹر پھر کھیل میں سیاست کو لے آئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ 2025 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیا بھارت کی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔
کھیل میں سیاسی بیان دیتے ہوئے بھارتی منسٹر انوراگ ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ جب میں بی سی سی آئی کا سربراہ تھا تو میرا موقف صاف تھا کہ دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ آپ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلائیں، گولیاں چلائیں، بم نصب کرنے کی کوشش کریں اور پھر کرکٹ کھیلنے کی بات کریں، پہلے گولیاں چلانا بند کریں اور دہشت گردی بند کریں پھر اسٹیڈیم آباد ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی2025؛ بھارت کی عدم شرکت! پلان بی تیار نہ ہوسکا
انہوں نے روز دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت نے پاکستان سے منتقلی کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا
گزشتہ سال پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ مل کر ایشیاکپ کی میزبانی کی تھی، ابتدائی طور پر پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے باعث متبادل وینیو پر میچز کا انعقاد کروانا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔