- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
شاہ رخ خان اور گوری کا کرائے کے گھر میں رہنے کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنکی پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب شاہ رخ خان پہلی بار ممبئی آئے تھے تو یہاں میرا چھوٹا بھائی اُن کا واحد دوست تھا۔
چنکی پانڈے نے کہا کہ میرا بھائی اور شاہ رخ خان اب بھی بہترین دوست ہیں، اُس وقت شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔
اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے بھائی سے ملنے آتے تھے تو ہم سب ہمارے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو کیسٹ دیکھتے تھے اور اکثر شاہ رخ اور گوری میرے گھر میں رُک جاتے تھے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ دیکھنا چاہتی تھی: گوری خان
اُنہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ شاہ رخ خان سُپر اسٹار بنیں گے کیونکہ اُن کے اندر جنون تھا، وہ اپنے کیریئر کو لیکر بہت پُراعتماد تھے اور اُنہیں معلوم تھا کہ اُنہوں نے کس طرح کامیابی حاصل کرنی ہے۔
چنکی پانڈے نے مزید کہا کہ مجھے شاہ رخ خان پر بہت فخر ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ اسٹار بننے کے باوجود بھی اُن میں تکبر نہیں آیا۔
واضح رہے کہ چنکی پانڈے کے بھائی اور شاہ رخ خان آج تک دوست ہیں جبکہ چنکی کی بیٹی اننیا پانڈے اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی بہترین دوست ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔