- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
رمضان میں مسلمان دوستوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر روزہ بھی رکھتا ہوں، ادیتیا کپور
عاشقی ٹو کے بعد کپور اپنے مداحوں کے سامنے ایک دعوت لے کر آرہے ہیں اور یہ دعوت کوئی عام دعوت نہیں بلکہ دعوت عشق ہے اور اس فلم میں وہ ’’شیف‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا نام ہےطارق حیدر جو لکھنؤ میں ایک بڑا ہوٹل ’’خاندانی ریسٹورنٹ‘‘کے نام سے چلاتا ہے اب یہ تو کچھ دن میں ہی پتہ چل ہی جائے گا کہ ادیتیا کی اس دعوت کو کتنے لوگوں نے قبول کیا۔
ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے ادیتیا رائے کپور کا فلم میں اپنے کردار سے متعلق کہنا تھا کہ وہ کچھ مختلف کردار ادا کرنا چاہتے تھے اور اس کا موقع مجھے دعوت عشق میں مل ہی گیا، اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کپور نے کہا کہ میرے لیے یہ کردار چیلنجنگ تھا کیونکہ یہ ایک ایسے شخص کا کردار ہے جس کا لائف اسٹائل میری حقیقی زندگی سے بالکل مختلف ہے تاہم اسے اتنے اچھے طریقے سے لکھا گیا ہے کہ مجھے اسے ادا کرنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔
کپور کاکہنا تھا کہ عاشقی ٹو جیسی فلم کم ہی بنتی ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اس فلم کا حصہ تھےاور ایک اداکار کی حیثیت سے انسان ارد گرد کے لوگوں اور تجربات سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔ادیتیا رائے کپور کا کہنا تھا کہ عاشقی ٹو کی کامیابی میں بڑا کردار ساؤنڈ ٹریک نے بھی ادا کیا جو بہترین تھا۔ ان کا کہنا تھا اداکار کےلیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ جو کردار ادا کررہا ہے وہ پہلے ادا کئے گئے کردار سے مختلف ہوتاکہ شائقین کی توجہ حاصل کرسکے،
ادیتیا نے بتایا کہ وہ اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں اور روزے کےدوران اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے کیونکہ اس دوران آپ کچھ کھا پی نہیں سکتے جبکہ مسلمان دوست اپنا کام بھی کرتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔ کپورنے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں مسلمانوں کی زندگی گزارنے کا ایک خاص روائتی انداز دکھایا جاتا ہے جب کہ فلم دعوت عشق میں مسلمانوں کی زندگی کے انداز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن اس فلم میں روائتی انداز سے ہٹ کر مسلمانوں کی زندگی کو سامنے لایا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ مسلمانوں سے متعلق مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔