- شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
- کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ ہلاک، والد اور دوست زخمی
- بشریٰ بی بی کی جیل میں حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
- پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی
- 9 مئی ممکنہ احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
- لاہور ائرپورٹ لاونج میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، حج پرواز متاثر
- بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
- آئی پی ایل؛ لکھنؤ سپر جائنٹس کے اونر اپنی ہی فرنچائز کے کپتان پر برہم، ویڈیو وائرل
- گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل
- ٹیکنالوجی کا استعمال: نئی دنیا کا سفر
- ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
- ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا
- امریکا کی سڑکوں پر رکشے کی ویڈیو وائرل
- ایسٹرازینیکا نے اپنی تمام کورونا ویکسین عالمی منڈیوں سے اٹھالی
- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
ایکسپریس فیملی فیسٹیول، ’’وائس آف لاہور‘‘ اور’’ ماڈل آف لاہور‘‘ مقابلوں کے لیے نوجوانوں کے رابطے
لاہور: زندہ دل لوگوں کے شہرلاہورمیں منعقد کیے جانے والے ’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘ میں ’’وائس آف لاہور‘‘ اور’’ماڈل آف لاہور ( تصاویری مقابلہ )‘‘ کے اعزازکواپنے نام کرنے والوں کی کثیرتعداد نے پروگرام میں حصہ لینے کے لیے اپنے خوبصورت فوٹوگراف ارسال کردیے۔
ایک طرف سوشل میڈیا کے ذریعے ’ وائس آف لاہور‘ بننے کے خواہشمند اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں جب کہ دوسری جانب’ ماڈل آف لاہور‘بننے کے خواہشمند اپنی خوبصورت تصاویر کے ذریعے مقابلے میں رجسٹریشن حاصل کررہے ہیں۔ دودن قبل روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبرکو پڑھتے ہی نوجوانوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کے اظہارکے لیے منتظمین سے رابطے تیزکردیے اوراس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ’’ واضح رہے کہ دونوں مقابلے لاہوریوں کے لیے تھے لیکن ملک بھرسے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اپنی آوازکا جادوجگانے اورتصویرکے ذریعے ایک منفرد اعزازاپنے نام کرنے کے لیے مقابلے میں حصہ لے لیا ہے ‘‘۔
جس کے بعد ’ ایکسپریس فیملی فیسٹیول ‘ کے منتظمین نے اس مقابلے میں ملک بھرسے حصہ لینے والوں کواپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کی اجازت دیدی ہے۔ اس حوالے سے فیشن ورلڈ اورموسیقی کی دنیا پر راج کرنے کے خواہشمندوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ایکسپریس میڈیا گروپ‘ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ یہ ہمارے لیے سنہرا موقع ہے جس میں ہم معروف فیشن ڈیزائنرز، ماڈلز ، گلوکاروں اورموسیقاروں کے سامنے اپنا ٹیلنٹ پیش کریں گے ۔
معروف غزل گائیک غلام عباس، موسیقار وجاہت عطرے اورٹاپ ماڈل مہرین سید نے ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘ میں شامل کیے گئے ’’وائس آف لاہور‘‘ اور’’ماڈل آف لاہور‘‘ کے سیگمنٹ کوسراہتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وہ بہتر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کااظہار نہیں کرپاتے۔ ایکسپریس نے تصاویری مقابلہ اورگائیکی مقابلہ کا انعقاد کرکے بہت خوش آئند قدم آگے بڑھایا ہے اوراس کے بہترین نتائج ملیں گے۔ یاد رہے کہ’’وائس آف لاہور‘‘ اور ’’ماڈل آف لاہور (تصویری مقابلہ)‘‘ کے نتائج کا اعلان ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘ کے پہلے روز22نومبرکوکیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔