- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
اوباما کے دورہ بھارت پر 150 پاکستانی زائرین کے ویزے منسوخ
کراچی / آگرہ: بھارت نے 150 سے زائد پاکستانی زائرین کے ویزے منسوخ کردیے جنھیں آگرہ میں حافظ عبداللہ شہابؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کرنا تھی۔
بھارتی انٹیلی جنس یونٹ (لیو) نے حکومت سے 150 سے زائد پاکستانی زائرین کے ویزوں کی منسوخی کی درخواست کی ہے ۔ یہ اقدام امریکی صدر باراک اوباما کے دورے کے دوران سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ رواں برس بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر مہمان خصوصی ہیں ۔ وہ تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔
انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کی ضرورت پڑے گی۔ ایس ایس پی آگرہ مودک راجیس دنیش راؤ کا کہنا ہے کہ اوباما کا دورہ شیڈول ہے اور ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے اسی وجہ سے پاکستانی زائرین کے ویزوں کی منسوخی کا آغاز کررہے ہیں۔ درگاہ منیجر نے بتایا کہ افسوس ہے اس مرتبہ پاکستانی زائرین عرس میں شریک نہیں ہوں گے۔ عرس کی تقریبات 24 سے 26 جنوری تک جاری رہیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔