- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
امریکا بھارت سے معاہدے میں شامل ایٹمی مواد کی ٹریکنگ کی شق سے دستبردار، بھارتی میڈیا
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر باراک اوباما سے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب رہے اور امریکا بھارت سے ایٹمی معاہدے میں شامل ایٹمی مواد کی ٹریکنگ کے قانون سے دستبردار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایٹمی معاہدے کا معاملہ زیر غور آیا اور نریندر مودی نے باراک اوباما سے ایٹمی مواد میں ٹریکنگ ڈیوائس نہ لگانے کا مطالبہ کیا جسے امریکی صدر نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد قبول کرلیا اور اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایٹمی مواد سے ٹریکنگ ڈیوائس ہٹانے پر رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد اب امریکا بھارت کو فراہم کئے جانے والے ایٹمی فیول کی نقل وحمل کی تفصیل سے لاعلم رہے گا۔
دوسری جانب پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی آلات پر ٹریکنگ ڈیوائس کا مقصد اس کے غلط استعمال کو روکنا ہے اور افزودہ یورینیم پر ٹریکنگ ڈیوائس نہ لگانا عالمی قوانین کے خلاف ہے، امریکا نے بھارت کو کھلی چھٹی دے دی اور ایٹمی مواد پر ٹریکنگ نظام نہ ہو تو اس کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔