فوجیوں کو رات میں نظر سے اوجھل بنانے والے اسٹیکر تیار

خبر ایجنسیاں  اتوار 12 اپريل 2015
اسٹیکر گزشتہ چھ برس کی تحقیق کے بعد تیار کیے گئے ہیں، فوٹو:فائل

اسٹیکر گزشتہ چھ برس کی تحقیق کے بعد تیار کیے گئے ہیں، فوٹو:فائل

کیلیفورنیا: ماہرین نے ایسے اسٹیکر تیار کرلیے ہیں جو کسی بھی فوجی کو رات کے اوقات میں نظروں سے اوجھل کردیں گے۔

امریکی ماہرین کی جانب سے ریفلیکٹن نامی یہ مادہ سمندروں میں عام طورپر پائی جانے والی آکٹوپس نسل کی مچھلی اسکوئیڈ کے ایک پروٹین سے حاصل کیا گیا ہے جسے رفلیکٹن کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس کی باریک پرتیں تیار کی ہیں جنہیں  افواج کے یونیفارم پر چپکایا بھی جاسکتا ہے۔ سمندری تہوں میں اسکوئیڈ اور اس کی رشتے دار کٹل فش اور آکٹوپس ماحول کے لحاظ سے رنگ بدلتی ہیں اور بہت حد تک نگاہوں سے اوجھل ہوجاتی ہیں۔

سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اسکوئیٹد  کے جسم میں موجود ایک خاص پروٹین الگ کرکے اسے ریفلیکٹن کا نام دیا ہے جس سے باریک اسٹیکر بنائے گئے ہیں جو روشنی کو خاص انداز سے منعکس کرتے ہیں اور کسی بھی رنگ میں ڈھل سکتے ہیں جب کہ یہ اسٹیکر گزشتہ چھ برس کی تحقیق کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔