- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
امریکا میں بارش اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی
امریکا میں بارشوں اور طوفان نے شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہچ گئی جب کہ کئی مکانات تباہ اورمتعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں، طوفان اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طوفان کے باعث متاثرہ ریاستوں میں سیکڑوں مکانات سمیت سڑکیں اور مواصلاتی نظام مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاست میں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پرکئی جہاز تباہ ا ور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریاست مسی سپی کی بینٹن کاؤنٹی میں لاپتہ 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد مسی سپی میں آنے والے طوفان کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی اور وہاں تیزہواؤں کی وجہ سے 400 سے زائد مکانات مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں جب کہ 56 کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،ٹیکساس کے شہر ڈالاس میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ریاست ٹینیسی میں 6 ، آرکنساس اور الاباما میں ایک ایک ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ طوفانی بگولوں سے سینکڑوں گھرمکمل طورپرتباہ ہوگئے۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قراردے دیا ہے اور مختلف ریاستوں میں 16 انچ تک برفباری پڑنے کی بھی پش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں بھی طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ریاست ٹیکساس اورالباما میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔