- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
کراچی میں کارکنوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، اسفند یار
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کراچی کے لانڈھی ٹاؤن میں اے این پی کے دفتر پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں وارڈ صدر عبدالرحمن، نائب صدر عابد خان، ساجد خان اور دیگر واقعات میں یو سی 6 کے نائب صدر میاں جان ‘ محمد سلیم اور نیاز بادشاہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تعزیتی بیان میں انھوں نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں روز افزوں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ملک کی تجارتی سرگرمیوںکے سب سے بڑے مرکز کے رہائشی غیر یقینی صورتحال اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔ برداشت اور تحمل کی اے این پی کی پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، دنیا کے ہر کونے میں پختونوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا اور منزل تک پہنچنا جانتے ہیں۔ سندھ حکومت ان ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں پختونوںسمیت دیگر محکوم قومیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔