- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
حصص مارکیٹ میں بینکنگ سیکٹر میں خریداری سے227پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: بینکنگ سیکٹر کے اچھے سالانہ مالیاتی نتائج کی توقعات پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو معمولی مندی کے بعد تیزی کا رحجان برقرار رہاجس سے انڈیکس کی 32500، 32600 اور32700 پوائنٹس کی 3حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، تیزی کے سبب 49.41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 44 ارب79 کروڑ77 لاکھ44 ہزار775 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروبار کے ابتدا میں پی او ایل کے حصص میں بھی خریداری سرگرمیاں تیز رہیں لیکن خام تیل کی عالمی قیمت کم ہونے کی خبر آتے ہی اختتامی لمحات میں آئل اسٹاکس کی آف لوڈنگ بڑھ گئی، تاجران کے مطابق سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں محدود رہیں اور بیشترسیمنٹ کمپنیوں کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر کے حصص میں بھی فروخت کا رحجان غالب رہا لیکن ان منفی عوامل کے باوجود مارکیٹ تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 227.24 پوائنٹس کے اضافے سے 32706.22 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 111.21 پوائنٹس کے اضافے سے 19124.11 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 171.88 پوائنٹس کے اضافے سے 55465.77 اور آل شیئراسلامک انڈیکس55.34 پوائنٹس کے اضافے سے 15429.95 ہوگیا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعرات کی نسبت 0.65 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ21 لاکھ74 ہزار600 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں170 کے بھاؤ میں اضافہ، 152 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ250 روپے بڑھ کر7500 روپے اور یونی لیورفوڈز کے بھاؤ 200 روپے بڑھ کر6000 روپے ہوگئے جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ20 روپے کم ہوکر1470 روپے اور گندھاراانڈسٹری کے بھاؤ 17.62 روپے کم ہوکر408.34 روپے ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔