- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
- کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر کراچی ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان
- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
بجلی چوری روکنے کیلیے موبائل فون میٹرریڈنگ میں مزاحمت کا سامنا
اسلام آباد: بجلی چوری کی روک تھام کے لیے قبائلی علاقوں سمیت سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب کے بھی بیشتر سب ڈویژنز کو موبائل فون میٹر ریڈنگ پر منتقل نہ کیا جا سکا، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروںکی مددکے باوجود پنجاب اور سندھ کے دوردراز علاقوں میں حکام کو بجلی چوری کی روک تھام اور موبائل میٹر ریڈنگ سے متعلق شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
وزارت پانی و بجلی کی دستاویزات کے مطابق مقامی افراد کی طرف سے شدید ردعمل کے باعث قبائلی علاقوں(ٹیسکو)کی گیارہ میں سے کسی سب ڈویژن کو موبائل میٹر ریڈنگ پر منتقل نہ کیاجاسکا جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ (کیسکو) کی 45میں سے صرف 7 سب ڈویژنز کے صارفین کی میٹر ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اسی طرح سکھر (سیپکو) میں اب تک 63 میں سے صرف 23 سب ڈویژنز کو موبائل فون میٹر ریڈنگ پر منتقل کیا گیا ہے۔
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی 67 میں سے 52 سب ڈویژنز، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں تمام سب ڈویژنز کو موبائل فون میٹر ریڈنگ پر منتقل کیا جا چکا ہے تاہم حیران کن طور پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی192میں سے142سب ڈویژنز کو ہی موبائل فون میٹر ریڈنگ پر منتقل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔