- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
پاناما لیکس؛ برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیوڈ کیمرون کو وضاحت کیلیے طلب کرلیا
لندن: پاناما لیکس میں برطانوی وزیر اعظم پر لگنے والے ٹیکس چوری کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اوربرطانوی پارلیمنٹ نے جواب دینے کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو طلب کرلیا ہے جب کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ بھی شائع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں شیئر کے اعتراف کے بعد ان پر عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد پارلیمنٹ نے بھی انہیں جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔
اپوزیشن اور عوام کے شدید رد عمل کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کردیا ہے تاکہ ان کے خلاف عوامی دباؤ کم ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ان کے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نہ صرف وزیر اعظم بلکہ اپوزیشن لیڈر، وزیر خزانہ اور شیڈو وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما بھی اپنے ٹیکس ریکارڈ شائع کریں۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کے مالک ہیں بلکہ ان کے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں شیئر بھی ہیں۔ اپوزیشن لیبرپارٹی نے ان انکشافات کے بعد وزیر اعظم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا تاہم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی کسی آف شور کمپنی کا الزام مسترد کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔