- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
سارے مخالفین اکٹھے ہوکربھی پی پی کامقابلہ نہیںکرسکے،کائرہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے، ملتان کے ضمنی انتخابات میں عبدالقادر گیلانی کی کامیابی ان لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی عوام میں مقبول نہیں رہی، ملتان کے عوام نے دوسری مرتبہ سرخرو کیا، ضمنی انتخابات میں لوگوں نے سرائیکی صوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
پی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے151 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی آسان جیت نہیں، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے مقابلہ تھا، انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو آئین کا تحفظ کرنے پر ہٹایا گیا اور عبدالقادرگیلانی کو انتخابی مہم چلانے کے لیے بہت کم دن ملے تھے،
پنجاب حکومت مخالف امیدوار کی بھرپور حمایت کررہی تھی، ہماری کامیابی آئندہ انتخابات کے حوالے سے مخالفین کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ اگر سارے مخالفین بھی اکٹھے ہوجائیں تو پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ لوگوں نے پروپیگنڈے کا شکار ہوئے بغیر ہمارا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔