- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جھڑپوں میں 12افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پرتشدد واقعات میں2 امیدواروں اور2 بچوں سمیت 12 افرادہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ پہلی مرتبہ پارٹی لائن پر منعقد کیاجارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیںجاماپور، چٹاگانگ، نواکھلی، کومیلا، پانچا گڑھ اور ناریان گنج میں ہوئی ہیں۔ پرتشدد واقعات میں ہزاروں افراد زخمی ہیںجن میں بیشتر کو گولیاں لگی ہیں۔717یونینز کے تحت 45 اضلاع میں پولنگ کے دوران دھاندلی اور دیگر غیر قانونی عمل کے الزامات کے معاملے پرجھڑپیں ہوئیں۔ جاماپور میں تشدد کے واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس نے 2 امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم کو ختم کرنے کے لیے فائرنگ کردی۔ ضلعی پولیس چیف محمد نظام الدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد شہاب الدین خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پرتشدد واقعات میں 2امیدوار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جن میں بی این پی کے کمال الدین اور ایم ڈی یاسین شامل ہیں۔مارچ سے جاری بلدیاتی انتخابات میں اب تک پورے بنگلہ دیش میں 101افراد مارے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔