- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
سعودی ایئر لائن کے پائلٹ نے 106 زندگیاں اور ائیرپورٹ کو تباہی سے بچا لیا
قاہرہ: سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے بریک فیل ہو جانے کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار کر ناصرف 106 مسافروں کی جان بچائی بلکہ قاہرہ ائیرپورٹ کو بھی بڑی تباہی سے بچالیا۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز 106 مسافروں کو لے کر دمام سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ جانے والی پرواز کے کپتان نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا کر 106 مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا۔ سعودی ایئر لائن کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ جہاز کے بریک کا خصوصی نظام فیل ہوچکا ہے لہذٰا ہنگامی لینڈنگ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں جس کے بعد قاہرہ ایئرپورٹ کے حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا اور فائربریگیڈ اور ایمبولینسوں کو رن وے پر بلا کر لازمی اقدامات مکمل کر لئے۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی پائلٹ نے کمال مہارت اور تجربے سے جہاز کو لینڈ کروا کر تمام مسافروں کی زندگیاں بچائیں اور ہوائی اڈہ بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ سعودی ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کو مرمت کے بعد دمام واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔