- بھارت؛ افغان خاتون سفارتکار25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
بینظیرقتل کیس روزانہ سماعت کے مقدمات کی فہرست سے خارج
راولپنڈی: سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیربھٹوشہادت کیس کازیرسماعت مقدمہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اورپنجاب بھرکی انسداددہشت گردی کی عدالتوںکے ایڈمنسٹریٹوجج جسٹس ملک منظوراحمدکی طرف سے تمام پرانے مقدمات روزانہ کی بنیادپر سماعت کرکے ان کے فوری فیصلے کرنے کے جاری سخت احکام کے باوجود پرانے مقدمات کی فہرست سے نکال دیاگیااوراس مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت بھی نہیںکی جائیگی۔
بینظیربھٹوشہادت کیس انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ پراناکیس ہے جو27دسمبر 2007ء سے زیرسماعت ہے، چیف جسٹس اورایڈمنسٹریٹوجج کے احکام پردیگرتمام پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیادپرعدالتوں نے سماعت شروع کردی ہے پہلے اس مقدمے کی ہرہفتے تاریخ ڈالی جاتی تھی جبکہ اس باراس کیس کی21 دن 3ہفتوں تک سماعت ملتوی کردی گئی ہے، اس مقدمے کے سینئرسرکاری پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقارعلی نے ایکسپریس کے رابطے پرکہاکہ اس کیس کی تین ہفتوںکی تاریخ ڈالنا نا انصافی ہے۔
سابق گورنرسلمان تاثیرقتل کا فیصلہ صرف10ماہ میںسنادیاگیاتھا۔ بینظیر بھٹو2 بارمنتخب وزیراعظم رہی ہیں ان کے ساتھ دیگر 23افرادبھی شہیدہوئے تھے۔ عالمی شہرت یافتہ اس مقدمے کوطول دینا ناانصافی ہے، سمجھ نہیں آرہی عدالت اس مقدمے کی روزانہ کی بنیادپر سماعت کیوں نہیںکرتی؟ان کے ورثا کی طرف سے بھی روزانہ کی بنیاد پردرخواست دی گئی تھی جوتسلیم نہیںکی گئی اس کیس کے گواہان مارچ سے آج دسمبر تک ہرتاریخ پر عدالت آرہے ہیں مگران 10ماہ میںایک بھی گواہ کابیان ریکارڈ نہیں کیاگیا، مارچ میںگواہ مجسٹریٹ احمدمسعود جنجوعہ کابیان ریکارڈ ہواتھا اس پر آج تک جرح مکمل نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔