- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
بلیوں کیلیے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل
کوالا لمپور: ملائیشیا میں بلیوں کے لیے ایک شاندار ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جہاں بڑے عالیشان بیڈ، پلے گراؤنڈ، درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے کمرے اور لذیذ ترین کھانے موجود ہیں۔
ملائیشیا میں قائم اس ہوٹل ’’کیٹ زونیا‘‘ میں لوگ شہر سے باہر جانے پر اپنی محبوب پالتو بلیوں کو یہاں چھوڑ سکتے ہیں، یہاں کا عملہ بلیوں کا خاص خیال رکھتا ہے اور انہیں ہرطرح کا آرام پہنچاتا ہے۔ ہوٹل ملازمین کو احساس ہےکہ بلیوں کے مالکان اپنی مصروفیت کی بنا پر ان کا خیال نہیں رکھ سکتے اور وہ اس کسرکو پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل میں بلیوں کی ذہنی اور جسمانی افزائش کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق بلیوں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں مالک سمجھنا چاہیے، انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ گھر کا آرام محسوس کریں، انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ گلے لگایا اورپیار کیا جائے۔
ہوٹل میں سب سے اہم سروس وی وی آئی سی ( ویری ویری امپورٹنٹ کیٹ) روم ہے جہاں جہازی سائز کے عالیشان پلنگ موجود ہیں۔ ہوٹل میں ایک چھوٹا کھیل کا میدان ہے۔ اس کے علاوہ ایک علیحدہ باتھ روم اور ٹوائلٹ بھی ہے جب کہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں وائی فائی بھی موجود ہے۔
ہوٹل کے ایک اور کمرے میں بلیوں کو معیاری شیمپو سے بھی نہلایا جاتا ہے اور ان کی جلد کی صفائی کے علاوہ جوئیں نکالی جاتی ہیں۔ یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں اور بلی کے مالکان ایک ایپ کے ذریعے اپنے پالتو جانور پر 24 گھنٹے نظر رکھ سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔