- رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج آمنے سامنے؛ خونی جھڑپ
- پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے
- امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے مضبوط پارٹنر ہے، ڈونلڈ بلوم
- رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ
- اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ
- فرانس،اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے رفح پر حملے کی مذمت
- وزیراعظم کا کل یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
- دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد
- اپوزیشن لیڈر کی قبائل عمائدین کو معاوضہ نہ ملنے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی
- کوے 4 تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف
- کتا بننے کے شوقین جاپانی شہری پر اب لومڑی بننے کا بھوت سوار
- فضائی آلودگی اور کم وزن نوزائیدہ بچوں کے درمیان تعلق کا انکشاف
- لاہور؛ ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے قربانی کےبکرے چھین کر فرار
- بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی
- رفح پر حملے ’انتہائی سنگین‘ ہیں، تحقیقات کریں گے؛ اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر
- سندھ اسمبلی؛ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کیخلاف تحریک استحقاق جمع
- وفاق نے کے پی میں بجلی کی فراہمی چوری کے خاتمے سے مشروط کردی
- نئے مالی سال ایف بی آر کا ہدف ساڑھے 12 ہزار ارب ہوسکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر
- سرجانی ٹاؤن میں نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
- خیبر پختونخوا میں فورسز کے آپریشنز میں 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
عالیہ بھٹ کو کس چیز نے ذمہ دار بنایا؟
ممبئی: بہت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹنے والی بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ گھرمیں تنہا زندگی گزار کر بہت زیادہ ذمہ دار ہوگئی ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی آنے والی فلم “بدریناتھ کی دلہنیا” کی تیاریوں میں مصروف عالیہ بھٹ سے جب ایک تقریب کے دوران ان کے اکیلے رہنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ذمہ دارنہیں تھی لیکن جب سے اپنے گھرمیں اکیلی رہنے لگی ہوں بہت زیادہ ذمہ دارہوگئی ہوں اورمجھے اپنے گھرمیں بہت مزہ بھی آ رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں مجھے اکیلے رہنے پرمتعدد مسائل بھی تھے لیکن آہستہ آہستہ سب ہی چیزیں سنبھلتی گئیں اور اب میں اس ماحول کی عادی ہو چکی ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بدریناتھ کی دلہنیا کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے وقفے کے دوران کوئی دوسری فلم سائن کرنا چاہتی تھی لیکن اچھا اسکرپٹ نہ ملنے کی وجہ سے اب کھانا پکانا اور پیانو بجانا سیکھنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم “بدریناتھ کی دلہنیا” رواں برس مارچ میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔