- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
گال ٹیسٹ: بنگلہ دیش 312 پر آؤٹ، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم
کولمبو: گال ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کو182 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، مشفیق الرحیم 85، سومیا سرکار 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دلروان پریرا اور رنگنا ہیراتھ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے روز بنگلہ دیش نے 133 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 312 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کپتان مشفیق الرحیم 85، سومیا سرکار 71، تمیم اقبال 57 اور مہدی حسن مرزا 41 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔رنگنا ہیراتھ اور دلروان پریرا نے 3,3 جبکہ سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا اور لکشن سینڈکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے سری لنکا کی اننگز تاخیر کا شکار ہے۔
قبل ازیں کھیل کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 494 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے 285 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 194 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈکویلا 75، دلروان پریرا 51 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 4، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشیش رائے اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔