- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
صبا قمربالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی تشہیری مہم سے آؤٹ
ممبئی: بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ان کی پہلی فلم’’ ہندی میڈیم‘‘ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا ہے۔
بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اورجب یہ پابندی عائد کی گئی تو اُس وقت زیرتکمیل فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ان میں سے ہی ایک فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ بھی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں لیکن ماہرہ خان کی طرح صبا قمر کو بھی فلم کی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیاہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارعرفان خان کے مدمقابل فلم’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووٖڈ میں اپنا فنی سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ان دنوں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جاری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ کو بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آؤٹ کردیا گیا ہے جس کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر نے بھی کردی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد خان، صبا قمر اور ماہرہ خان سے خوفزدہ
فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ صبا قمر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت نہیں آئیں گی لیکن فلم پاکستان میں نمائش کے لیے ضرور پیش کی جائے گی جب کہ فلم میں عاطف اسلم کی آواز میں گیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ 12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔