- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
اذلان شاہ کپ: قومی تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل
لاہور: پی ایچ ایف نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر سلطان اذلان شاہ کپ کیلیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلیئرز اب فروری کے پہلے ہفتے سے ہاکی کلب آف پاکستان میں اپنی صلاحیتیں نکھارینگے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرا کر کانسی بعد ازاں روایتی حریف کو ہی ناکوں چنے چبوا کرایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سونے کا تمغہ سینے پر سجایا، رواں برس ٹیم کا پہلا امتحان سلطان اذلان شاہ کپ ہے۔
جس کی تیاریوں کیلیے کیمپ کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قبل ازیں کیمپ 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں لگایا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 25 کھلاڑیوں کو کیمپ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ان کے ناموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، اعلان چند روز تک متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا 22 واں ایڈیشن 9 سے17 مارچ تک ایپوہ میں شیڈول ہے، اس میں ملائیشیا سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں حصہ لینگی، انگلینڈ، ہالینڈ اور جرمنی کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم انھوں نے انٹرنیشنل اسائمنٹس کو جواز بنا کر شرکت سے معذرت کر لی، اسپین، جنوبی افریقہ اور کوریا کے جواب کا تاحال انتظار ہے،ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر غیر ملکی ٹرینر کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔