- ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے
- ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
- جمہوریہ چیک کا خالصتان رہنما گرپتونت کے قتل کی سازش کے ملزم کی امریکا حوالگی کا فیصلہ
- پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے
- پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا، عارف علوی
- پرسکون زندگی گذارنے کے گُر
- نیند کیلیے سپلیمنٹس لینا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
- نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں، رپورٹ
- زیادہ آنکھ رگڑنے کیوجہ سے نوجوان بصری مسائل کا شکار، ٹرانسپلانٹ کروانا پڑگیا
- تنازعات کو بھولیں ورلڈکپ کا سوچیں
- 10ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ
- چائلڈ میرج اب نہیں... روک تھام کا بل اسمبلی میں پیش!
- آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ
- شام میں 12 سال بعد سعودی سفیر تعینات
- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
پاکستان کو مذاکرات کیلیے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی، سشما سوراج
نئی دہلی: پاکستان پر ایک بار پھر بھارت میں دہشت گردی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے واضح کہا ہے کہ پاکستان کی ایسی کوشش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، ہمسایہ ملک کو دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پاک بھارت مذاکرات کیلیے پرامن ماحول فراہم ہو سکے۔
نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیر سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوشش کرنا ہوگی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پرکرنا ہوگا۔ جب دونوں ممالک کے درمیاں خوشگوار تعلقات قائم ہو جاتے ہیں تو ایسے عناصر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال پھر سے مکدر ہوجاتی ہے۔ کچھ طاقتیں ایسی ہے جو بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب آنے نہیں دینگی۔
سشما سوراج نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان ہوا دے رہا ہے اور بھارت میں دہشت گردی کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالات چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ایک دوسرے کیساتھ ملنا ہی ہے لیکن امن کی باتین خاموش اور پرامن ماحول میں ہوسکتی ہیں جبکہ تشدد کے ماحول میں امن کی باتین نہیں ہو سکتی ہیں۔ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت سے کئی وعدے کئے مگر حقیقت میں وہ آج بھی دہشت گردی کو بھارت کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برابر بھارت مخالف کارروائیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اب اپنا وطیرہ بدلنا ہو گا۔ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہے کیونکہ جہاں پہلے صرف ایل او سی پر فائرنگ ہو رہی تھی لیکن اب بین الاقوامی بارڈر پر بھی بندوقوںکے دہانے کھول دیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔