10ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ

خبر ایجنسیاں  پير 27 مئ 2024
رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ فوٹو: فائل

 اسلام آباد /  لاہور: رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 7 علاقائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے مقابلے میں 20.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ سمیت علاقائی ممالک کو ملکی برآمدات کا حجم 3655.483 ملین ڈالر ہے جو جولائی تا اپریل (2023-24) کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 25,669.182 ملین ڈالر کا 14.24 فیصد ہے۔

مزید برآں رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل کے دوران ملک کا درآمدی بل 17 ارب 92 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا تھا، جبکہ مالی سال 24 میں جولائی تا دسمبر یہ بل 25 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔