- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
سونے سے قبل کھانا صحت کے لیے مضر قرار
واشنگٹن: ماہرین نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کا اثر تو ہماری زندگی پر پڑتا ہی ہے لیکن کھانے کے اوقات اس سے ذیادہ اہمیت رکھتےہیں جب کہ ماہرین کا اصرار ہے کہ بستر پر جانے سے پہلے کچھ بھی کھانے سے گریز کیجئے کیونکہ اس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور خود نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔
امریکا میں جامعات کے 110 طالب علموں پر اس کے تجربات کیے گئے۔ اس تحقیق میں سائنسداں کم روشنی میں میلاٹونن کے اخراج (ڈی ایل ایم او) کا جائزہ لینا چاہتے تھے، یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس میں بدن نیند کے لیے تیار ہوتا ہے اور ایک طرح کا ہارمون میلاٹونن خارج ہوتا ہے جسے نیند کا ہارمون بھی کہتے ہیں، عام حالات میں اکثر افراد میں میلاٹونن کا اخراج رات کے 8 بجے شروع ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے انکشاف کیا کہ جو لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں یا پھر سوتے وقت کچھ نہ کچھ کھاتے ہیں ان میں میلاٹونن بھی متاثر ہوتا ہے اور وزن بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اسی لیے ماہرین کی اکثریت زور دیتی ہے کہ کیلوریز کا ذیادہ تر حصہ آپ دن کی روشنی میں ہی کھائیں تو اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح مرغن غذائیں رات دیر تک کھانے سے موٹاپا بڑھتا ہے۔
دوسری جانب اگر دن میں کھانے سے فوری طور پر اسمارٹ تو نہیں ہوسکتے لیکن رات کو کھانے سے بدہضمی بڑھ جاتی ہے اور موٹاپا بڑھنے کے خطرات منڈلانے لگتےہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔