- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
- سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے
- حلف کی بے توقیری
- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
- صحت مند زندگی کے لیے وقت کی تقسیم کیسی ہونی چاہیئے؟
بیوی مجھے جوتوں سے مارتی ہے، سنجے دت
ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہوراداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیوی انہیں جوتوں سے مارتی ہے۔
سنجے دت کا شمار بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ان کے بے تحاشہ غصے کے باعث لوگ ان سے بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے لیکن جیل میں گزارے گئے 5 سالوں نے سنجے دت کو مکمل طور پر تبدیل کردیا جس کا ثبوت ان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویوز ہیں جن میں انہوں نے اپنے والد اور نجی زندگی کے بارے میں کئی اہم راز افشا کیے جب کہ انہوں نے کئی مواقعوں پر مذاق کرکے شائقین کو حیران بھی کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی
بھارتی فلم انڈسٹری کے سنجو بابانے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو ’’یار میرا سپر اسٹار سیزن2‘‘میں شرکت کی، شو میں سنجے دت نے اپنی اہلیہ اور نجی زندگی کے بارے میں کئی باتیں کیں، انہوں نے شو کے دوران اپنے جوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیراستعمال جوتے خاص طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ انہیں آگرہ کے نہیں بلکہ میکسیکو کا موچی بناتا ہے، وہ میکسیکو سے جوتے بناکر مجھے بھیجتا ہے، شو کے دوران سنجے دت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایسے بہت سارے جوتے ہیں جن سے میری بیوی مانیتا مجھے مارتی ہے، اس بات کو سن کر شو میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے یہ بات مذاقاً کہی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دعا ہے میرا بیٹا مجھ جیسا نہ ہو
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بار سگریٹ پینے پر میرے والد سنیل دت نے میری جوتے سے پٹائی کی تھی وہ مجھ سے بے حد محبت کرتے تھے لیکن میری حرکتوں سے نالاں بھی رہتے تھے تاہم اب انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے آزاد کرانے کا فیصلہ کیاہے۔
واضح رہے کہ سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘کل ریلیز کی جائے گی ، فلم میں سنجے دت کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ آدیتی راؤ حیدری مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔