- افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
- سعودی ولی عہد جلد ایران کا دورہ کریں گے؛ ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں
- برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
- ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
- ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار
- خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
- وزیراعظم سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت
- واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق
- امریکی بیل نے دنیا کے قدآور ترین بیل کا اعزاز حاصل کرلیا
- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
برطانوی فنکار نے ملازمت کے لیے انوکھا سی وی متعارف کرادیا
لندن: ملازمت کےلیے سی وی یعنی کوائف نامہ بنانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ کاغذات کے ڈھیر میں اس کا سی وی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرسکے۔ اسی لیے ایک برطانوی فنکار نے کھلونے کی طرز پر اپنا سی وی بنایا ہے۔
اسی طرح خود ملازمت فراہم کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کےلیے سینکڑوں ہزاروں سی وی کو پڑھنا اور ان میں سے بہترین کا انتخاب کرنا ایک دردِ سر ہوتا ہے۔ اس تناظر میں نت نئے تخلیقی انداز میں سی وی فراہم کرنے کی ایک دوڑ شروع ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے گریجویٹ نے ایک انوکھے انداز میں سی وی تیار کیا ہے۔ انہوں نے لیگو کھلونے کا ایک چھوٹا سا پُتلا بنایا ہے اور اسے کارڈ بورڈ پر رکھ کر کارڈ کے دونوں اطراف اپنی تفصیلات پرنٹ کی ہیں۔ یہ کھلونا ان سے ملتا جلتا ہے۔
اس طرح صرف کھلونے اور اس کی پیکنگ دیکھ کر چند منٹ میں ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ دلچسپ سی وی سوشل میڈی پر بھی بے حد مقبول ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔