- سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے
- چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
- ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
- سعودی عرب؛ غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار
- دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں کمی ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- "کھلاڑیوں کو نہیں، قوم کو ڈنر دیں" مداح ناراض
- کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان
- لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک
- سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
- ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید
- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
کراچی: پولیس نے خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی پولیس نے تیکنیکی بنیاد پر موبائل ٹریسنگ کی مدد سے خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے خواتین سے چھینے گئے 76 بیگ، اسلحہ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار جوڑے کی شناخت پلوشہ اور اس کے شوہر شہریار کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتی خواتین سے اسلحے کے زور پر پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
دونوں میاں بیوی کی لانڈھی کے علاقے میں ایک راہگیر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔
ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر موبائل فون ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔