منشیات ڈیلر انمول پنکی مزید 2 مقدمات سے بری، رہا کرنے کا حکم

پراسیکیوشن شواہد پیش کرنے میں ناکام، ملزمہ کو اب تک 5 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے


کورٹ رپورٹر October 16, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو مزید 2 مقدمات سے بری کرکے عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات اور سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

پراسیکیوشن ملزمہ کے خلاف مزید 2 مقدمات میں شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، جس سے ملزمہ کو ریلیف مل گیا اور عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہے تو اسے فوراً رہا کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزمہ کو اب تک 5 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے۔ انمول عرف پنکی اس کے خلاف 2018 میں سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔