- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
ابھیشیک 24 گھنٹے میں ہی فلم سے آؤٹ
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینہ ایشوریا رائے کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا کیرئیر طویل عرصے سے زوال کا شکار ہے، بڑی مشکلوں سے انہیں ایک فلم ملی تھی اور محض 24 گھنٹوں کے اندر وہ اس سے بھی باہر ہوگئے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزرچکی ہیں لیکن آج بھی ان کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہے، بالی ووڈ کا ہر بڑا ہدایت کاراور فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین رہتا ہے جب کہ ان کی بہو ایشوریا رائے کی ڈیمانڈ میں بھی کوئی کمی نہیں، کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے بعد تو ایشوریا رائے کا جادو ایک بار پھر چل گیا ہے لیکن ابھیشیک بچن اپنے والد اور بیوی جیسی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ، بالی ووڈ کا کوئی بھی فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا وہ آخری بار 2014 میں فلم ’’ہیپی نیو ائیر‘‘ میں نظرآئے تھے اور اس کے بعد سے وہ فارغ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ابھیشیک بچن جونیئر کلرک کی نوکری کے امیدوار بن گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی مشکلوں سے ابھیشیک بچن کو ایک فلم ملی تھی، ہدایت کار جے پی دتا کی فلم ’’پلٹن‘‘میں ابھیشیک اہم کردار ادا کررہے تھے، فلم کی شوٹنگ محض 24 گھنٹوں میں شروع ہونے والی تھی اور پوری ٹیم شوٹنگ کے لیے لداخ روانہ ہونے والی تھی کہ اچانک ابھیشیک بچن ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے، ان کے جانے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی ہے لیکن فلم کی پروڈیوسر ندھی دتا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھیشیک بچن اب مزید ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ نئے اداکار کو فلم میں لیا جائے گا جس کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ابھیشیک نے ایشوریا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا
ندھی دتا نے ابھیشیک پر بھڑکنے اور غصہ کرنے کے بجائے ان کے اچھے مستقبل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ابھیشیک بچن اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کریں۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ندھی دتا ایک ساتھ فلم ’’ریفیوجی‘‘ میں کام کرچکے ہیں، یہ ابھیشیک اور کرینہ کپور کی ڈیبیو فلم تھی تاہم فلم باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔