- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کا متنازعہ ترین شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ گھر پراپنا قبضہ آخر تک جمائے رکھنے کے لیے لڑائیاں اور جھگڑا کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال کی جیل
بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنے والے بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے مبینہ داماد زبیر خان نے گھر والوں پر اپنا سکہ جمانے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، جس پر شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔ جس کی وجہ سے زبیر خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے، بہر حال زبیر خان سب سے کم ووٹ حاصل کرکے گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور گھر سے بےگھر ہوتے ہی انہوں نے سب سے پہلا کام سلمان خان پر مقدمہ درج کرنے کا کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی عدالت میں پیشی
بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔
زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ زبیرخان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈرورلڈ دان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکا داماد ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے حسینہ پارکر کے خاندان کے حوالے سے کہا ہے کہ زبیرخان کا داؤد ابراہیم یا حسینہ پارکرکے خاندان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔