شرابی سلمان خان کو شہریوں کوگاڑی تلے کچلنے پر 5 سال کی جیل

ویب ڈیسک  بدھ 6 مئ 2015
2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے 5 افراد کچلے گئے تھے جن میں ایک جاں بحق ہو گیا تھا،فوٹو فائل

2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے 5 افراد کچلے گئے تھے جن میں ایک جاں بحق ہو گیا تھا،فوٹو فائل

ممبئی: بھارتی عدالت نے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک شخص کےغیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنادی تاہم انہیں 2 دن کی عبوی ضمانت مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ واقعے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ مقدمے میں ان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اس لئے انہیں ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔ فیصلہ سننے پر سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ان کی بہنیں زار قطار رونے لگیں۔ بڑے بھائی کو 5 سال قید کا صدمہ سہیل خان برداشت نہ کرسکے اور ان کی طبیعت اچانک بگڑی گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c71.jpg

28 ستمبر 2002 کی رات ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے 5 افراد کچلے گئے تھے۔ جن میں ایک نور اللہ خان نامی شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ سلمان خان کا موقف ہے کہ حادثے کے وقت نہ تو وہ نشے میں تھے اور نہ ہی گاڑی چلا رہے تھے. ان کی گاڑی اشوک نامی ڈرائیور چلا رہا تھا،جس آدمی کی موت ہوئی وہ گاڑی کی ٹکر سے نہیں مرا بلکہ کرین سے گاڑی اٹھاتے وقت زخمیوں پر گاڑی گر جانے سے ہلاک ہوا۔

واقعے کی تحقیقات کے دوران سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکار نشے میں اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے تھے تاہم سلمان خان کے خلاف بیان دینے والا پولیس اہلکار بھی طبعی موت مرچکا ہے۔ سلمان خان کے ڈرائیور اشوک عدالت کے سامنے اپنے بیان میں خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ پولیس اس پر یقین ہی نہیں کر رہی لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ اس دن گاڑی وہ ہی چلا رہا تھا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/d2.jpg

سلمان خان  بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ  کے معروف مصنف سلیم خان  کے گھر آنکھ کھولی  اور ان نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے، سلمان خان کے دوبھائی اربازخان اور سہیل خان بھی فلموں میں  اداکاری  کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اب فلم پروڈکشن سے وابستہ ہیں جب کہ سلمان خان کی دوبہنیں ہیں جس میں ایک الویرہ خان اور اورلے پالک ارپیتاخان ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c91.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c101.jpg

سلومیاں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘  سے ملی ، بالی ووڈ  کے  دبنگ خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ’’تیرے نام  ‘‘کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعدایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c111.jpg

بالی ووڈ اسٹار کی فلم ’’دبنگ‘‘،’’وانٹڈ‘‘،’’باڈی گارڈ‘‘ ،’’پارٹنر‘ اور’’ کک ‘‘ نے دنیا بھر میں کامیابی  کے جھنڈے گاڑے  جس میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/d5.jpg

بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر ملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرابھی سلمان خان کو جاتا ہے ان کی متعارف کرائی گئی ادکاراؤں  کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ،جیکولین فرنینڈس  سمیت دیگر شامل ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c131.jpg

دبنگ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری  کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور بالی ووڈ کو 100 کروڑ سے زائدکمانے والی فلموں کا رجحان بھی سلمان خان نے ہی دیا جب کہ سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 50 کروڑ اورچھوٹی اسکرین پر صرف ایک شو کا معاوضہ 5 کروڑ سے زائد وصول کرتے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c81.jpg

بالی ووڈ نگری ابھی سنجے دت کے جیل جانے سے ہونے والے مالی نقصان سے نہیں سنبھلی تھی کہ ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سلو میاں کی دو فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں اور فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق ان فلموں پر 170 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں جب کہ  اشتہارات میں بھی سلمان خان کانام خوب بکتاہے، سپراسٹارکم از کم 10 بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں  جلوے دکھارہے ہیں جن کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c141.jpg

بالی ووڈ ایکشن ہیرو سلمان خان عرف دبنگ خان کو دی جانے والی 5 سال کی قید پر بالی ووڈ کے ستارے ماند پڑگئے اور اپنی ٹوئیٹس میں اداس رد عمل کا اظہار کرنے لگے۔ بالی ووڈ لیجنڈ رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں کپور خاندان ، خان کی فیملی کے ساتھ ہے۔

مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداسی بھرے لہجے میں سلمان خان کی سزا سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس اس کے سوا کچھ کہنے کے لیے نہیں کہ اپنے آپ کو سنبھالو اور اپنے حوصلے کو قائم رکھو جیسے تم ہمیشہ سے ہو۔

بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر نے کہا کہ میں صرف جذباتی بیان ہی دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میری دعائیں سلمان اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں اور میں انھیں ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔

واضح رہے کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم “شدھی” میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا۔

بپاشا باسو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سلمان خان فلم انڈسٹری کا سب سے عمدہ انسان ہے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں ۔

دیا مرزا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان وہ شخص ہے جس نے میری ماں کی جان بچائی تھی جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

 

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c151.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/sis.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے شہرپٹنہ کی رہائشی سر جڑی بہنوں صبا اور فرح  نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ جڑواں بہنوں کے والد شکیل احمد کا کہنا تھا کہ سلمان خان دونوں بہنوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے خلاف  عدالتی فیصلہ آنے  پر دکھی اور صدمے سے دوچار ہیں جب کہ دونوں  بہنوں نے   دوپہر سے کھاناپینا بھی چھوڑدیا ہے تاہم دونوں بالی ووڈ اسٹارکی رہائی کے لئے دعاگوبھی  ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/c161.jpg

واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت سلمان خان کو نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار  کے الزام میں 5 برس قید کی سزا بھی سناچکی ہے تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل اعلیٰ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔