بنگلادیش: بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے شخص کا 21 شادیوں کا دعویٰ

مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کبھی کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی


ویب ڈیسک October 08, 2026

بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی 21 شادیوں کے حیران کن دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میاں نامی بنگلادیشی شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام تک یاد نہیں۔

مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کبھی کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی تھیں۔

اس کے بقول وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی لیے شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا گیا اور یوں اس کی بیویوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

حیران کن طور پر اتنی شادیوں کا دعویٰ کرنے والا شخص آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مورو میاں کی شادیوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور یہ ایک وائرل دعویٰ ہے۔