تین سبزیاں روز کھائیں ایک درجن امراض سے نجات پائیں

ویب ڈیسک  منگل 17 اکتوبر 2017
شاخ گوبھی، اسپراؤٹ اور بند گوبھی کی سلاد کو اپنی خوراک کا معمول بنالیجئے۔ فوٹو: فائل

شاخ گوبھی، اسپراؤٹ اور بند گوبھی کی سلاد کو اپنی خوراک کا معمول بنالیجئے۔ فوٹو: فائل

 لندن: روزانہ بند گوبھی، شاخ گوبھی (بروکولی) اور ایک سبزی اسپراؤٹ کھانے سے دل کی حفاظت سے لے کر ہڈیوں تک کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔

پہلے شاخ گوبھی کا ذکر ہوجائے جسے بروکولی کہا جاتا ہے۔ ماہرین نے اسے ’’سپر فوڈ‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ یہ امراضِ قلب، کی اقسام کے کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود اہم اجزا جسم میں اچھی طرح جذب ہوجاتے ہیں اور جگر میں جمع ہوتے رہتے ہیں اس کے بعد وہ خون میں شامل ہوکر اپنی اینٹی آکسیڈنٹس خواص کی بنا پر جلن اور دیگر امراض کو روکتے ہیں اور اسی بنا پر یہ کینسر اور دیگر امراض کو ختم کرسکتے ہیں۔ شاخ گوبھی میں موجود فلے وینوئڈز جادو کا سا اثر رکھتے ہیں۔

دوسری جانب شاخ گوبھی گٹھیا اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ گوبھی اور شاخ گوبھی دوپہر میں ایک سے دو کپ کھانے سے آنتوں اور ہاضمے پر گہرا اثر مرتب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آنتوں میں سے رساؤ بڑی حد تک کم ہوجاتا ہے جس کے ذریعے جراثیم اور دیگر زہر جسم میں داخل نہیں ہوپاتے اور یوں انسان خود کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

امریکہ میں آنتوں کے ممتاز ماہر ڈاکٹر گیری پرڈیو کہتے ہیں کہ اگر آپ کی آنتیں اور معدہ درست ہیں تو آپ کینسر سے لے کر دل کے امراض تک سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور دونوں طرح کی گوبھی اور سبزیوں کے ریشے (اسپراؤٹ) اس کا بہترین علاج ہیں۔ اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کیے گئے ہیں اور ان کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔