- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
بینک آف خیبر کو 2012 میں1.1 ارب روپے کا ریکارڈ منافع
پشاور: بینک آف خیبر نے سال 2012 میں بعد از ٹیکس 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع کمایا جو سال 2011 کے مقابلے میں 23 فیصد زائد ہے، سال 2011 میں بینک کا منافع 87 کروڑ20 لاکھ روپے رہاتھا۔
اس امر کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر بلال مصطفی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اسلام آباد میں منعقدہ 119ویں اجلاس میں کیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین بینک آف خیبر وایڈیشنل چیف سیکریٹری حکومت خیبر پختوانخوا عطاء اللہ خان نے کی، اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر بلال مصطفی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بینک آف خیبر میر جاوید حشمت، ممبر بورڈ و سیکریٹری فنانس حکومت خیبرپختوانخواصاحبزادہ سعید احمد،ممبران بورڈسجاد احمد، مقصود اسماعیل، جاوید اختر،اسد محمد اقبال اور چیف فنانشل آفیسر بینک آف خیبر راحت گل نے شرکت کی۔
بورڈ نے31 دسمبر 2012کے سالانہ حسابات کی منظوری دیتے ہوئے بینک کی ریکارڈ ترقی کو سراہا اور خصوصی طور پر سبکدوش ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی کے دورانیہ میں بینک آف خیبر کے مالی استحکام کی پر خلوص کوششوں کی تعریف کی۔ بینک آف خیبر کے بورڈ نے بینکاری کے شعبے میں جہاں ہمہ جہت اعتماد کا اظہار کیا وہاں فیلڈ اسٹاف اور ہیڈ آفس کی ٹیم لیڈر شپ کی بھرپور معاونت کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ بینک کا عملہ مستقبل میں بھی اپنے پیش رو کے قدم پر چلے گا اور بینک کی ترقی اور خدمات کے سلسلے میں بھرپور خدمات انجام دے گا۔
بورڈ کو سال 2012 میں بینک کے دیگر اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بینک آف خیبر کے ڈپازٹ60 ارب روپے تک ہو گئے ہیں جو2011 میں 45ارب روپے تھے، اس سلسلے میں32فیصد اضافہ یقیناً ایک قابل قدر کاوش ہے اور بینک آف خیبر کے ملک بھر میں اپنی برانچوں کے ذریعے ایڈوانسز 29 ارب تک پہنچ گئے ہیں جو2011 کے مقابلے میں17 فیصد زیادہ ہیں، بینک آف خیبر کے اثاثہ جات 82 ارب روپے تک ہوگئے ہیں جو 2011 کے مقابلے میں20 فیصد زائد ہیں، بینک کا ادا شدہ سرمایہ 9 ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے جو 2012 کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ادا شدہ سرمائے میں اضافے کیلیے حد تھا۔
بینک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا سبب ٹیم لیڈرشپ بالخصوص بلال مصطفی کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ بلال مصطفی نے2013 میں بینک کی مزید برانچوں کی وسعت کے بارے میں بھی بتایا اور بینک کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ خیبر پختوانخوامیں غیر موافق معاشی وسماجی حالات کے باوجود نجی اور سرکاری شعبے میں عوام الناس کا بھرپور اعتماد حاصل کیا اور ہماری خواہش ہے کہ ہر شعبہ زندگی کے لوگ بینک کی شاخوں کے توسیعی دائرہ کار سے مستفید ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔