- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
سلمان خان نے بھری عدالت میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شمار بھارت کے سب سے پرکشش کنواروں میں ہوتا ہے ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سلمان شادی کب کریں گے تاہم اب سلمان خان نے بھری عدالت میں اپنی شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک کنوارے ہیں ان کے گھر والوں اور پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان خان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان خان خود شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پہلی بار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو’’آپ کی عدالت‘‘میں کھل کر اپنا موقف بیان کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کے خلاف ایک اور مقدمے کی تیاری
دبنگ خان سے جب شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میری نجی زندگی سے تو واقف ہیں، اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔ سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہےاور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔
سلمان خان نے شادی کے حوالے سےامید ظاہر کی کہ جب ان کے اوپر سے یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور اگر انہیں سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پر شوٹنگ کے دوران حملہ
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مقبول اداکار سلمان خان کی زندگی دور سے جتنی کامیاب نظر آتی ہے قریب سے دیکھنے پر اتنی ہی مشکلات کا شکار ہے۔ حال ہی میں ان پر فلم کی شوٹنگ کے دوران چند نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ ہوا تھا جب کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ مختلف کیسز میں عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔