حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر بننے پر خوشی سے نہال

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 جنوری 2018
آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر منتخب ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی،حسن علی ،فوٹو:فائل

آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر منتخب ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی،حسن علی ،فوٹو:فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو پیغام میں پیسر نے کہا کہ ”آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر منتخب ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، اپنے والدین، بڑے بھائی، ٹیم، سینئر پلیئرز، منیجمنٹ خاص طور پر بولنگ کوچ اظہر محمود کا شکر گزار ہوں انہوں نے بولنگ بہتر بنانے میں بہت مدد کی، پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں، شائقین کا بہت شکریہ، مجھے اور پاکستان ٹیم کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کی دعاﺅں کی بہت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج پلیئرز ایوارڈز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حسن علی کو سال 2017ء کا ابھرتا ہوا کرکٹر قرار دیا گیا ہے، وہ ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔