- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ دوران کنسرٹ آپے سے باہر
ممبئی: بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ دوران کنسرٹ انتظامیہ پر کسی وجہ سے بھڑک اٹھے اور انہیں اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے گالی تک دے دی۔
بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار ارجیت سنگھ نے کم عمری میں ہی گانوں کا مقابلہ جیت کر اپنی سریلی آواز سے فلم نگری میں مقام بنایا، ان کی آواز میں ایسا جادو ہے کہ اُن کے گیتوں کے بغیر فلم کو ادھورا سمجھا جاتا ہے لیکن آج کل ان کے ستارے گردش میں ہیں۔ دلوں کو نرم اور لہو گرمانے والے ارجیت سنگھ نے دوران کنسرٹ مائیک ہلنے پر انتظامیہ کو ایسی مغلظات بکیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ارجیت نے گیت ’نادان پرندے گھر آجا‘ گاتے ہوئے لائیو کنسرٹ کے دوران مائیک سیٹ نہ ہونے اور بار بار ہلنے پر انتظامیہ کو مغلظات بک دیں اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہے جو مائیک ٹھیک کرے۔ اُن کے اس رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسی وائرل ہوئی کہ دیکھنے والوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی
واضح رہے کہ شہرت کی بلندیاں چھونے کے بعد ارجیت سنگھ غرور کے سمندر میں ایسا ڈوبے ہیں کہ انہیں سلمان خان سے متعلق ریمارکس دینا مہنگا پڑ گیا تھا بعد ازاں اُن کے گیت ”جگ گھومیا“ کو فلم”سلطان“ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اُن کی جگہ وہ گیت راحت فتح علی خان نے گایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔