فضل الرحمن متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 19 جنوری 2018
ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی، فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی، فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مولانا فضل الرحمن متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہوگئے۔

گزشتہ روز لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں 20 ارکان پر مشتمل مرکزی کونسل کی تشکیل ہوئی، اعلامیے کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہد کا مقصود ہے، فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے، لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائیگا، ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کو اقوام عالم میں باعزت مقام دلائی گی، وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف اصولی ہے، بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، کشمیر کیمسئلہ کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کا امکان نہیں مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلیے متفقہ موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کا اگلا اجلاس فروری میں ہوگا، ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی، متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔