- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
خوشی کے عالمی دن پر دبئی میں فضائی مسافروں کا خصوصی استقبال
دبئی: دبئی میں خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے پاسپورٹ پر مسکراہٹ والی مہر لگا کر استقبال نے فضائی مسافروں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
دنیا بھر سے دبئی پہنچنے والے افراد کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا رہا جب ان کے پاسپورٹ پر مسکراہٹ والی مہر لگائی گئی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے یہ اہتمام خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا جس نے ایئرپورٹ آنے والے افراد کو مسکرانے پر مجبور کردیا، مسافروں نے دبئی حکومت اور ایئر پورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
دبئی میں خوشی کے عالمی دن کے موقع پر کئی دیگر تقریبات بھی منعقد کی گئیں جب کہ دبئی کی سڑکوں پر مسکراہٹیں بکھرتی بس دوڑتی نظر آئی جس پر خصوصی طور پر مسکراہٹ کی ایموجی آویزاں تھی جب کہ اس موقع پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے شہریوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، متحدہ عرب امارات دنیا کا 18 واں خوش حال ملک ہے جہاں عالمی ایونٹس کو شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے یہی وجہ ہے سیاحت اور کاروبار کی غرض سے دنیا بھر سے لوگ دبئی آتے ہیں۔
اس دن کو منانے کا مشورہ جیمی الین نامی شخص نے 2011 میں دیا تھا، جس کی مدر ٹریسا نے کلکتہ کی سڑکوں سے لاوارث حالت میں اُٹھا کر جان بچائی تھی۔ بعد ازاں ایک امریکی خاتون نے جیمی الین کو گود لے کر الین اڈویشن انٹرنیشنل نامی ایک این جی او کا آغاز کیا تھا جو یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منانے کا اعلان پہلی مرتبہ 28 مئی 2012 کو کیا گیا تھا جس کا مقصد مسکراہٹیں بکھرنے کی اہمیت سے دنیا کو آگاہ کرنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔