پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ
پانی کے اندر سے فائر کیے گئے اس کروز میزائل نے تمام پیرا میٹرز کے مطابق کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا
بابر میزائل کی ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران ویڈیو سے گریب کی گئی تصویر
پاکستان نے سب میرین لانچ کروز میزائل بابر کے ذریعے ہدف کو درست نشانہ بنانے کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آب دوز کے ذریعے پانی کے اندر سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، پانی کے اندر سے فائر کیے گئے اس کروز میزائل نے تمام پیرا میٹرز کے مطابق کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر بہتر بنایا گیا کروز میزائل ایک قابل بھروسا اور سیکنڈ اسٹرائیک کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے جو 450 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو تباہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی دفاع اور میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کیلیے پاک بحریہ ہردم پُرعزم ہے،نیول چیف

دریں اثنا بابر میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔