سرحدی دفاع اور میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کیلیے پاک بحریہ ہردم پُرعزم ہےنیول چیف

نیول چیف کا موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک March 29, 2018
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،فوٹو:پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اورقومی میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ ہر دم پُر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی، کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس کے دوران ٹروپس کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، نیول چیف

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ نیول چیف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پرنیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرِ ہند کے مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اورقومی میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

مقبول خبریں