- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
الکوحل کی معمولی مقدار بھی زندگی کے دن کم کردیتی ہے، تحقیق
نیویارک: امریکا میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شراب کی معمولی مقدار بھی انسانی زندگی کے دن کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔
امریکی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ سے دس شراب کے پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے چھ مہینے، دس سے پندرہ پیگ پینے والوں کے دو سال اور اٹھارہ سے زیادہ پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے پانچ سال کم ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر انجیلا ووڈ نے اپنی تحقیق کی روشنی میں انتباہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر الکوحل پینے والے افراد جیسے جیسے شراب کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں ویسے ویسے ان کی زندگی کے سال مختصر ہو تے جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے 19 ممالک کے شراب نوشی میں مبتلا 6 لاکھ افراد پر کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کیا۔
ڈاکٹر انجیلا شراب نوشی کی عادت اور اس کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ شراب نوشی صحت کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھی جو کہ ہفتے میں 6 ڈرنکس کے برابر ہوتی ہے۔ جیسے جیسے شراب کے عادی پیگ کی تعداد بڑھاتے ہیں ویسے ویسے اس کی تباہ کاریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر انجیلا کا کہنا تھا کہ شراب کے 14 سے کم یونٹ پینے والوں میں بھی ذیا بیطس، فشار خون اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا احتمال رہتا ہے اس لیے وہ تجویز کرتی ہیں کہ جتنا ممکن ہوسکے شراب نوشی سے دور رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ریڈ وائن صحت کے لیے مفید ہوتی ہے تاہم نئی تحقیق نے اس بات کی نفی کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔