- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
حملے کی صورت میں مدد بلانے والا زیور
نیویارک: بہت جلد آپ ایک ایسا اسمارٹ کنگن (بریسلٹ) پہن سکیں گے جو کسی حادثے طبیعت کی خرابی یا حملے کی صورت میں مدد کے لیے پکار سکے گا۔
اگرچہ بازار میں ایسے زیورات اور پہناوے دستیاب ہیں جو کسی حملے کی صورت میں اطراف کو خبردار کرتے ہیں لیکن اس کے لیے کسی نہ کسی طرح بریسلٹ میں لگے بٹن کو دبانا پڑتا ہے تاہم اب ایک اسمارٹ کنگن تیار کرلیا گیا ہے جس میں بٹن دبانے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اپنے جدید سنسر کی بدولت یہ ازخود خطرے کی نشاندہی کرتا ہے اور مدد کے لیے پکارتا ہے۔
اگرچہ ابھی یہ پروٹوٹائپ کے مرحلے میں ہے لیکن اس میں جائرو اسکوپ، ایسلرو میٹر، ٹمپریچر اور پریشر سنسر، جی پی ایس اور مائیکروفون تک موجود ہے۔ اسے یونیورسٹی آف الباما کی کمپیوٹنگ لیب کے ایک طالب علم جایون پٹیل اور ان کے ساتھیوں نے تیار کیا ہے۔
جایون پٹیل کہتے ہیں کہ ’بریسلٹ میں لگے سنسر اپنے پہننے والے کا اہم جسمانی ڈیٹا مسلسل نوٹ کرتے رہتے ہیں، جائرو اسکوپ کے ذریعے وہ پہننے والے کی سمت اور پوزیشن پر نظر رکھتے ہیں خواہ وہ بیٹھا ہوا ہو یا لیٹا ہو اس طرح اگر کوئی شخص اچانک اپنی پوزیشن بدلتا ہے تو سنسر اسے بھانپ لیتے ہیں‘۔
کسی ہنگامی صورتحال میں یہ زیور زوردار سیٹی نما آواز اور سرخ روشنی خارج کرتا ہے تاکہ قریب سے گزرنے والے بھی اس سے آگاہ ہوسکیں۔ علاوہ ازیں یہ بلیوٹوتھ کے ذریعے فون سے جڑا ہوتا ہے اور پولیس یا پہلے سے منتخب شدہ افراد کو میسج بھی بھیج سکتا ہے۔ اس میسج میں مقام کی جی پی ایس کے ذریعے نشاندہی بھی شامل ہوتی ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اسمارٹ کنگن کی قیمت صرف چار ہزار روپے ہے اور تجارتی پیمانے پر بڑی تعداد میں تیاری پر اس کا خرچ مزید کم ہوجائے گا، اب پٹیل اور اس کے ساتھی کسی کمپنی کی تلاش میں ہیں جو اسے بڑے پیمانے پر بناسکیں۔ اس کے علاوہ وہ بوڑھے افراد کے گرنے اور حادثے کی صورت میں خبردار کرنے والے جوتے اور کانوں میں پہننے والے بُندوں پر بھی کام کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔